ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کےسیکریٹری محسن رضائی نےاپنےبیان میں کہاجنگ کی صورت میں انٹرنیٹ کیبلز،ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی تنصیبات نشانے پر ہوں گی،ایران کے پاس جواب دینے کے لیے ضروری وسائل موجود ہیں، ہم نے گزشتہ جنگوں میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں، اگر سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کا حل ممکن ہوا تو ایران اسے ترجیح دے گا
ایرانی عہدیدار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا کوئی واضح منصوبہ نہیں،ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کی تجویز کو التوا میں ڈال دیا، جس کے باعث مذاکرات رک گئے ہیں۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک تیزی سے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں یقین ہوچکا ہے کہ امریکی فوج اپنے اڈوں کا دفاع کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔
