ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خلیج فارس میں مزید 4 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز کا انتظام اور کنٹرول بدستور سنبھالے ہوئے ہے، تیل کی منتقلی میں مصروف 4 آئل ٹینکروں کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق چاروں جہاز تیل کے کارگو کی غیر قانونی راستے سے منتقلی میں ملوث تھے، 3 دیگر تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق جہاز بردار کمپنیاں امریکی بہکاوے میں آ کرغیر قانونی سمندری راستے استعمال نہ کریں، جہاز ران مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔
