بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے جم کے لباس میں اپنی تصاویر بنانے پر پاپارازی فوٹوگرافروں کو طلب کرکے تحفظات کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق اداکارہ نے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے فوٹوگرافروں سے بند کمرے میں ملاقات کی،جھانوی کپور نے کہا کہ لوگ بھی روزانہ جم سے نکلتے ہوئے اداکاروں کی تصاویر دیکھ کر اکتا چکے ہیں، جبکہ اداکاروں کا کام فلموں میں نظر آنا ہے۔
فوٹوگرافر کےمطابق اداکارہ نے کچھ عرصے کےلیےجم سے باہرنکلتے وقت تصاویر بنانے کا سلسلہ روکنے کی درخواست بھی کی،جھانوی کپورکا مؤقف تھا کہ انسٹاگرام پر ان تصاویر کے نیچے نامناسب اور نازیبا تبصرے کیے جاتے ہیں۔
واضح رہےکہ جھانوی کپور اس سے قبل بھی مشہور شخصیات کی اجازت کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر تنقید کرتی رہی ہیں۔
