بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔
نومیڈ ایم ایم اےچیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان نےچیمپئن شپ میں چارگولڈمیڈل اور تین کانسی کے تمغے اپنے نام کیے،فائٹر شیربازمری نے سپورٹ کرنے پرحکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
