پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی بولنگ پرہونےوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے بولرزکوچھکےپڑتےہیں،وہ ماضی میں بھی تنقید سےنہیں گھبرائے اورآئندہ بھی خوف زدہ نہیں ہوں گے۔
لاہورمیں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے حارث رؤف نےکہا کہ تنقید سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ اپنے کھیل میں بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے اور ان شاء اللہ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ کے ساتھ اپنےکردار کےحوالے سےقومی فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ تینوں کا بنیادی مقصد مخالف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنا اور پاکستان کومیچ جتوانا ہے،ٹیم میں تمام کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں،شاہین شاہ آفریدی کی موجودگی بولنگ اٹیک کے لیے فائدہ مند ہے۔
سہ ملکی سیریزمیں کارکردگی پربات کرتےہوئےحارث رؤف نےکہاکہ 300 رنز کےہدف کاکامیابی سےدفاع کرنا مثبت پیشرفت ہے،جدیدکرکٹ میں ٹیموں کو 350 یا اس سے زائد رنز بنانے اور انکا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرنا ہوگی۔
