ایرانی عہدیدار علی باقری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ حکام تہران میں ایرانی قیادت کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے تہران میں چارملکی اجلاس علاقائی امن و سلامتی کیلئے انتہائی اہم پیشرفت قراردیا،کہاکہ یہ اجلاس خطےمیں امن و سلامتی کے نظام کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا،علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے اور اس کی ضمانت دینے کی ذمہ داری خطے کے ممالک کو خود اٹھانی چاہیے۔
ایرانی عہدیدار نےکہاکہ بیرونی طاقتوں، بالخصوص امریکا کی مداخلت خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیےنقصان دہ ہے،انہوں نےاس سلسلےمیں حالیہ جنگ کےدوران ایران کےحاصل کردہ تجربات سے استفادے کا بھی ذکر کیا۔
اس سےقبل خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو باخبر ذرائع کےحوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اورترکی کے اعلیٰ حکام 26 اکتوبر کو تہران میں علاقائی رابطہ کاری کے امور پر بات چیت کریں گے۔
