اسرائیل میں انتخابات سے پہلے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،سابق اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے نیتن یاہو کے خلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دائر کردی۔
سابق اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نےسوشل میڈیا پر پیغام میں کہاکہ نیتن یاہو انتخابی شکست کےخوف سےاسرائیل کو ایران کےساتھ ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں،وہ گزشتہ ایک ماہ سے سکیورٹی اداروں کے سربراہان پر ایسے اقدامات کے لیےدباؤ ڈال رہےہیں جو ایران کے ساتھ خطرناک فوجی تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔
سابق وزیردفاع کےمطابق نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیےاسرائیلی فوجیوں کی جانیں ضائع کرنے پر بھی تیار ہیں،لائبرمین نے اسے اسرائیل اورصیہونی فوجی کے ساتھ غداری قرار دیا۔
