یونیقلو کے سی ای او نے حال ہی میں کہا تھا کہ کمپنی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں پیدا ہونے والی کپاس کا استعمال نہیں کرتی ۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 29 نومبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سنکیانگ کی کپاس دنیا کی بہترین کپاس میں سے ایک ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ کمپنی سیاسی دباؤ اور مداخلت کو دور کرکے آزادانہ کاروباری فیصلے کر سکے گی جو ان کے اپنے مفادات کے مطابق ہوں۔
