کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئی شیانگ نے بیجنگ میں 2024 "انڈرسٹینڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس میں شریک غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کی۔ ڈنگ شیوئی شیانگ نے کہا کہ چین چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم نصب العین کو جامع طور پر فروغ دے رہا ہے۔ ایک ایسا چین جو وسیع پیمانے پر اصلاحات کو گہرا کرتا ہے، کھلے پن کو وسعت دیتا ہے، اعلیٰ معیار کے ساتھ ترقی کرتا ہے اور عالمی امن کا خواہاں ہے، یقیناً روشن مستقبل کا حامل چین ہوگا۔ ایتھوپیا کے سابق صدر مراتو اور بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم لیٹم سمیت دیگر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے چین کی ترقی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور دنیا کے لیے "چین کو سمجھنے” میں مدد اور اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
