اسرائیل، لبنان اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 4 سے 6 اگست تک روم میں ہوں گے۔
مذاکرات میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی دوبارہ تعیناتی، سرحدی تنازعات اورممکنہ امن معاہدے پر بات چیت متوقع ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق اسرائیل اورلبنان کےمذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے جنوبی لبنان کے پائلٹ زون کو اعتماد سازی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سہ فریقی فریم ورک معاہدے کی حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔
