اردن اور عراق میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایران پر حملوں میں مزید شدت آگئی۔ مسلسل نویں رات صوبہ ہرمزگان اور بوشہر، سیریک، چابہار، کنارک، تبریز اور خوزستان کے علاقے بھی لرز گئے۔
امریکی صدر نے کہا آج رات ہم نے ایران پر شدید حملہ کیا ۔ ایک بار پھر وہی پُرانا دعویٰ دہرادیا کہ تہران کے پاس تقریباً سب کچھ ختم ہوچکا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ ایران امریکی حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے ۔ صوبہ لورستان سے میزائلوں کی نئی لہر داغ دی ۔
ایران کی جانب سے میزائل اماراتی ساحل کے قریب مخالف جہازوں کی جانب داغے گئے۔ برطانوی فوج کے مطابق آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل کے قریب پروجیکٹائل ٹکرانے سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی ۔ ٹینکر کو لیما کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے شام کے علاقے التنف میں بھی دشمن کے کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا۔ امریکا کے اتحادی بحرین کے دارالحکومت مناما میں امریکی سفارت خانے نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔
