پاکستان کی ویٹرنز کرکٹ ٹیم کینیڈا میں ہونے والے اوور سکسٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔ 14 ٹیموں کا ایونٹ نو سے تئیس اگست تک منعقد ہوگا۔
پاکستان کی ویٹرنز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین فواد اعجاز نے ایونٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے پاکستانی ٹیم ٹائٹل جیت کے آئے گی۔ تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر اور دیگر نے بھی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔
