ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
روسٹن چیز ٹیم کی قیادت کریں گے،جبکہ کیون وکھم پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئےہیں،وائٹ بال کرکٹ کےکپتان شائے ہوپ کوتمام فارمیٹس میں مسلسل کھیلنے کےباعث آرام دیاگیا ہے، جبکہ فاسٹ بولرالزاری جوزف طبی جائزےکےباعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں،بورڈ کے مطابق الزاری جوزف کے کام کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔
بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان دو ٹیسٹ میچزکی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے،سیریزکاپہلا ٹیسٹ 28 اکتوبر سے میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائے گا،جبکہ دوسرا ٹیسٹ 5 نومبر سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔
