بیجنگ شیانگ شان فورم 2026 کی ابتدائی کانفرنس کا آغاز آٹھ مئی کی صبح بیجنگ میں ہوا ۔ اس کانفرنس کا موضوع ” عالمی سلامتی کی حکمرانی : چیلنجز اور حل ” ہے، جس میں 40 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے ، ملکی و غیر ملکی ماہرین اور اسکالرز سمیت 120 سے زائد معزز مہمان شریک ہیں۔کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی اور علاقائی اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرنا اور ایک زیادہ منصفانہ اور مناسب عالمی حکمرانی کے نظام کی تشکیل میں بصیرت فراہم کرنا ہے۔
اس تین روزہ کانفرنس کے دوران، شرکاء جن چار اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ان میں "بین الاقوامی نظم و نسق اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی”، "ایشیا-پیسیفک میں سلامتی کے نئے چیلنجز”، "بین الاقوامی مشترکہ سلامتی کے قیام کی ذمہ داری” اور ” ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے عسکری استعمال سے متعلق خطرات کا کنٹرول” شامل ہیں ۔ برازیل، جرمنی، فرانس، روس، کمبوڈیا، ملائیشیا، میانمار، جنوبی افریقہ، سربیا اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک کے دفاعی اہلکار اور بیجنگ یونیورسٹی، اکیڈمی آف ملٹری سائنسز اور اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جیسے اداروں کے معروف ماہرین مقررین کے طور پر شریک ہوں گے اور مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
