اقوام متحدہ کے مطابق حادثے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، کشتی میں مجموعی طور پر 305 تارکین وطن سوار تھے۔
حادثہ جبوتی کے ساحلی علاقے اوبوک کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
یہ حادثہ افریقہ سے خلیجی خطے کی جانب بہتر مستقبل کی تلاش میں خطرناک سمندری راستے اختیار کرنے والے تارکین وطن کو درپیش سنگین خطرات کی عکاسی کرتا ہے۔
