پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔
پشاور کی دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں طلبا اور اساتذہ بھی شامل ہیں۔
اسپتال ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون ٹیچر سمیت 17 لاشیں لائی گئی، تمام بچوں کی عمریں 13 سال تک ہے۔
ابتک حادثے کے مقام سے 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے۔ انتظامیہ اور مقامی رضاکار بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔
