چین میں پاکستان کے سفیر، ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی نے پاکستان ایمبیسی کالج، بیجنگ میں تعلیمی سیشن 2027-2026 کے لیے اسٹوڈنٹ کونسل کی تقریبِ حلف برداری میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں، طلبا کے نئے رہنماؤں کو اعزازی پٹیاں پیش کی گئیں۔ سفیرِ پاکستان ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی نے اپنے خطاب میں طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ اپنے خوف پر قابو پائیں، اپنے اہداف پر توجہ مرکوز رکھیں، اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور خود کو بہترین انسان بنانے کے لیے اپنے والدین اور اساتذہ سے رہنمائی حاصل کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیادت ایک امانت ہے جسے دیانتداری، انصاف اور جذبہِ خدمت کے ساتھ نبھایا جانا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے پاک چین تعلقات میں پاکستان ایمبسی کالج کے کردار کو بھی اجاگر کیا، اور تعلیمی افادیت ، ثقافتی تبادلے، نیز چینی اور بین الاقوامی برادریوں کے درمیان پاکستان کے ورثے اور روایات کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے میں کالج کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو ان کی تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف میں شیلڈز پیش کیں اور نئی تشکیل شدہ اسٹوڈنٹ کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے تمام طلبا کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Related Posts
اہم روابط
