23 اکتوبر کو، چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس سال جنوری سے ستمبر تک ملک بھر میں جہاز سازی کی صنعت کے اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمارکے مطابق جہاز سازی کے تین بڑے اشارے عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست رہے، اور عالمی منڈی میں چینی جہاز سازی کا رہنما مقام برقراررہا ہے۔ جنوری سے ستمبر تک، چین میں جہاز سازی کی صنعت میں تکمیل شدہ آرڈرز کا حجم 58.05 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچا ، جو کہ سال بہ سال 50.7 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ نئے حاصل کردہ آرڈرز 175.29 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچے ، جو سال بہ سال 163.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ ستمبر کے آخر تک، زیرِ تکمیل آرڈرز 399.13 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچے ، جو کہ سال بہ سال 64.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ چین کی جہاز سازی کی صنعت میں مکمل آرڈرز ، نئے حاصل کردہ آرڈرز اور زیرِ تکمیل آرڈرز کا تناسب عالمی مارکیٹ میں بالترتیب 63.6 فیصد، 81.8 فیصد اور 72.4 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
