چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناچھو کی با چھنگ کاؤنٹی میں 7.0 شدت کے زلزلے کے بعد امدادی اور ریسکیو سرگرمیاں منظم انداز میں جاری ہیں۔ 25 اکتوبر کی سہ پہر 3 بجے تک شی زانگ فوجی کمان کے اہلکار مارو قصبے کے علاقے میں سات دیہاتوں میں سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں مکمل کر چکے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ طبی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔
امدادی کارکن متاثرہ افراد کو باقاعدگی سے گرم کھانا اور گرم پانی فراہم کر رہے ہیں، تاکہ ان کی خوراک اور پانی کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ عارضی رہائشی پناہ گاہوں میں نصب تعمیراتی یونٹس کو بجلی کی فراہمی بھی کامیابی سے بحال کر دی گئی ہے، جبکہ پانی اور حرارت کی دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد زلزلہ زدہ علاقے میں معمولاتِ زندگی اور پیداواری سرگرمیوں کو بتدریج بحال کرنا ہے۔
