نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب 7 فروری کی شام صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقد ہوگی۔ عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، برونائی کے سلطان حسن البلقیہ، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، ، تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا اور جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر وو وان سک سمیت غیرملکی رہنما شرکت کریں گے۔
چائنا میڈیا گروپ افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر کرے گا جب کہ شنہوا نیٹ اسے تصاویر اور متن کے ساتھ براہ راست نشر کرے گا۔
اس سے قبل 7 تاریخ کی دوپہر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لیے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Related Posts
اہم روابط
