ایران نے امریکا اور اسرائیل کو اہم انفرا اسٹرکچر پر حملوں سے خبردار کر دیا۔
ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا، غلط اندازے لگا کر کی جانیوالی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
انہوں نےکہا کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اندازہ ہوگیا ہےکہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے۔
ایرانی خبرایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی فوج کے پاس صلاحیت بھی ہے،ارادہ بھی، جامع منصوبہ تیار ہے۔
اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملےکا منصوبہ بنا رہے ہیں، یہ حملے ویک اینڈ پر ہوں گے اور کئی روز جاری رہ سکتے ہیں۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ میٹنگ کےدوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی انہیں اشتعال دلارہے ہیں اور ان کا یہ اعتماد کمزور پڑتا جارہا ہےکہ ایران سے ڈیل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی جھوٹ بولتے ہیں، اپنے وعدوں سے پھر جاتے ہیں اور غلط نمائندگی کرتے ہیں۔
