پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی مفاد پر مبنی شعبوں میں دوطرفہ سرمایہ کاری کو دو ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج (پیر) باکو کے صدارتی محل میں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان بات چیت کے دوران کیا گیا۔بعد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو معاشی شعبوں تک بھی توسیع دی جانی چاہئے۔
