عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے الیکٹریک وہیکل پر سیلز ٹیکس رعایت پر اعتراض کرتے ہوئے الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس رعایت مسترد کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں، ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کی الیکٹرک وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہو۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے خام مال پر سیلز ٹیکس رعایت نہ دی جائے، وزارت صنعت و پیداوار نے الیکٹرک وہیکل پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی۔
کلائمیٹ فنانسنگ مذاکرات کا آج تیسرا دور ہے، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر بھی مذاکرات شیڈول ہیں، 2030 تک 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز کے ہدف پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے گیس سبسڈی ریفارمز پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
