چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس کی۔ ایک صحافی نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے معاملے کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے امریکہ کو چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے سے متعلق پوچھا۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے بارہا اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور جائز اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر امریکہ واقعی فینٹانل کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسے برابری، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر اپنے خدشات کو حل کرنے کے لئے چین کے ساتھ مشاورت کرنی چاہئے۔ اگر امریکہ کے کوئی اور ارادے ہیں اور وہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر بضد رہتا ہے تو چین آخر تک اس کا مقابلہ کرے گا۔ چین نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی غنڈہ گردی کی روش ترک کرے اور جلد از جلد مذاکرات اور تعاون کے صحیح راستے پر واپس آئے۔
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Next Article چین کا 2025 کے لیے اہم ترقیاتی اہداف کا تعین
Related Posts
اہم روابط
