چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے متعدد چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی "اینٹیٹی لسٹ” میں شامل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو عام کرتے ہوئےبرآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا اور متعدد چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی "اینٹیٹی لسٹ” میں شامل کیا، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد دوسرے ممالک کے اداروں کو دبا کر انہیں ان کے ترقیاتی حقوق سے محروم کرنا ہے، جس سے متعلقہ اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا اور عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا یہ اقدام دونوں فریقوں کے لئے بات چیت اور تعاون کے ذریعے مسائل کو حل کرنے میں ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لئے مفید نہیں ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقوں کو بند کرے اور چین اپنے اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائےگا۔
