راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارت نے لاہور، گوجرانوالہ، اٹک اور راولپنڈی میں ڈرونز بھیجے، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا ہے کہ بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا، پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں، ہندوستان نے پاکستان کی فضائی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کی، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، رات کو بھی افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
