پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قبائلی جرگے میں عمائدین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگےمیں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے، ہم یہاں آپ کی بات سننےکےلیےآئےہیں،وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دلیر اورغیورہیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، خیبرپختونخوا انتہائی دلیراورغیورعوام کی سرزمین ہے، قبائلی عمائدین اورخیبرپختونخوا کےلوگ غیرت مند ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےلوگوں نے1947کےریفرنڈم میں پاکستان کا بھرپورساتھ دیا،وزیراعظم قیام پاکستان میں بھرپورساتھ دے کرثابت کیا آپ پاکستان کےبڑے حامی ہیں،وزیراعظم
شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ہمیشہ قومی پرچم کو بلند کیا،اے پی ایس سانحہ کے بعد دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا گیا،خیبرپختونخوا کے لوگوں کے ملک کی خاطر تمام اختلافات بھلا دیے ہیں، قبائلی جرگے میں عمائدین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
خبر کی مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے۔
