آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنالیے اور 121 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔
دوسرا روز:
لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 43 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا، تاہم باوما اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 63 رنز کی پارٹنرشپ قائم لیکن 94 کے مجموعی اسکور پر افریقی کپتان ٹمبا باوما 36 بناکر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ بیڈنگھم 39 اور کائل ویرین 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلوی بالرز کو ٹمبا باوما کی صورت میں دوسرے روز کی پہلی وکٹ ملی، انہیں پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دیکھائی۔
پہلا روز:
جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، کینگروز کی جانب سے بیو ویبسٹر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسٹیو اسمتھ 66، ایلکس کیرے 23، مارنس لبوشین 17، ٹریوس ہیڈ 11، کیمرون گرین 4، کپتان پیٹ کمنز 1، مچل اسٹارک 1 جبکہ نیتھن لائن اور عثمان خواجہ کھاتہ بغیر کھولے پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 5، مارکو جینسن نے 3 اور ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پروٹیز کی پہلی اننگز کے پہلے روز 43 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھی جبکہ 169 رنز کا خسارہ باقی تھا، افریقی بیٹر ریان رکلٹن 16، وائن مولڈر 6، ٹرسٹین اسٹبز اور ایڈن مارکرم 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار ک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کا اسکواڈ:
کپتان ٹمبا باوما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور این لونگی
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان پیٹ کمنز، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشن، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ
