منصوبہ بندی’ ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیراحسن اقبال نے پاکستان اورچین کے درمیان پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کے معاہدے کو پاکستان کی نئی نسل کیلئے تبدیلی کاسفر قرار دیا ہے۔
بیجنگ میں معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے آن لائن خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا مقصد نوجوان نسل کو مستقبل کی جدید مہارتوں کیلئے تیار کرنا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں مہارتوں کی ترقی کے معاہدے کیلئے تعاون کرنے پر چین کے متعلقہ اداروں کو سراہا۔
