شنگھائی۔17ستمبر :صدر مملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی روانہ ہوگئے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق شنگھائی سی پی پی سی سی کے نائب چیئرمین چن چون نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو رخصت کیا۔ ہونگ چیاؤ ایئرپورٹ سے روانگی کے موقع پر پاکستانی و چینی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے
