کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر ظفر احمد نے کہا ہے کہ کویتی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پرعزم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک سے گفت گو میں کیا ج ہوں نے ان سے پاکستانی سفارت خانہ میں ملاقات کی۔کویت میں پاکستان کے قابل فخر بزنس میں شمشاد خان تنولی اور سابق انٹرنیشنل سکواش کھلاڑی و کوچ احمد گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔سفیر پاکستان نے بتایا کہ کویتی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں تو سرمایہ کار پاکستان آئیں گے۔ ڈاکٹر ظفر احمد نے ایک سوال کے جواب میں بےایا کہ کویت میں پاکستانیوں کو سفارت خانے کی جانب سے ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کو ایشین کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں افغانستان کے خلاف میچ کے لئے خوش امدید کہتے ہوئے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک نے سفیر پاکستان کو سپورٹس جرنلسٹس کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستانی سفارت خانہ کے توسط سے کویتی صحافیوں کے وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی اس موقع پر امجد عزیز ملک نے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر احمد کو پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز کی سرگرمیوں سے متعلق شائع ہونے والا چائنہ ونڈو میگزین بھی پیش کی
