پشاور : چائنہ ونڈو اور اقرا ء نیشنل یونی ورسٹی کی لٹریری سوسائٹی کے درمیان ایک معاہدے پر دست خط ہو گئے ہیں جس کے مطابق دونوں ادارے پشاور سمیت صوبے بھر میں پاک چین دوستی کو فروغ دیں گے اور علمی و ادبی اور ثقافتی تقریبات مشترکہ طور پر منعقد کریں گے۔ ایم او یو پر دست خط کرنے کی تقریب چائنہ ونڈو میں ہوئی۔ اقرا ء نیشنل یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ملک تیمور علی اور چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ملک تیمور علی کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ایک قابل فخر دوست ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے جو ہم سے اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ پاک چین دوستی کے مزید استحکام اور پشاور سے اہل چین کو دوستی کا پیغام بھیجنے کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اقرا نیشنل یونی ورسٹی اپنے چانسلر عبیدالرحمان کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ طلبا کوچین کی مختلف یونی ورسٹیوںمیں اسکالرشپس پر بھی بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقرا ء نیشنل یونی ورسٹی اور چائنہ ونڈو کے درمیان ایم او یو پر دست ہونے کے بعد اس سلسلے میں مشترکہ کوششیں کی جائیں گی تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر لٹریری سوسائٹی کے ڈائریکٹر یاسر داؤدخان نے بتایا کہ ان کی یونی ورسٹی میںعلمی، ادبی اور ثقافتی تقریبات کا باقاعدگی کے ساتھ انعقاد ہوتا ہے جس کا دائرہ کار پاک چین دوستی تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ طالب علموں کو پاک چین دوستی اور چین کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگہی حاصل ہو۔ یاسر داؤد نے رواں سال پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنہ ونڈو کے ساتھ مل کر مختلف تقریبات کے انعقاد کا اعلان بھی کی
