پشاور مارخور گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نبیل آفریدی نے کہا کہ پاک چین تجارت کے فروغ کے لئے مخلصانہ کوششیں بار آور ثابت ہوں گی اور انہیں یقین ہے کہ سی پیک کا منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے بہتر ثابت ہو گا بلکہ اس سے خیبر پختون خوا میں بھی بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور صوبے میں خوش حالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے چینی ثقافتی مرکز کی مختلف گیلریاں دیکھیں اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ نبیل آفریدی کا کہنا تھا کہ برادر ہمسایہ ملک چین نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا اور پاک چین دوستی کا اس لئے بھی زکر ہر زبان زد عام ہے کہ چین پاکستان کی معاشی حالت بھی بہتر بنانا چاہتا ہے اور سی پیک اس کی بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہا یہ تاثر درست نہیں کہ پشاور اور خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ نبیل آفریدی نے چائنہ ونڈو میں چینی زبان سکھانے اور مفت اسکالر شپ دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مارخور گروپ آف کمپنیز پشاور سمیت صوبے بھر سے چین میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلباء و طالبات کو چینی یونی ورسٹیوں اور کالجوں میں داخلوں کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔خٰبر پختون خوا کے قاابل فخر سرمایہ کار نبیل آفریدی نے پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونون ممالک کے عواما کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے اور ایک ایسے دور میں جبکہ ہمیں ایک مخلص دوست کی ضرورت ہے چین نے ہمیشہ پاکستان کے عظیم دوست کا حق ادا کیا ہے جس سے نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے بلکہ انہیں یقین ہے کہ پاک چین دوستی مستقبل میں مزید مضبوط ہو گی۔ نبیل آفریدی نے سی پیک کے دوسرے مرحلہ کو بھی پاکستان کی معقاشی ترقی میں انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ دوسرے فیز میں جہاں ٹرانسفارمیشن آف ٹیکنالوجی ہو گی وہیں سپیشل اکنامک زونز میں لگنے والی نئی صنعتوں سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔انہون نے چائنہ ونڈو کی تعریف کی اور کہا کہ یہان آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ چین کے کسی شہر میں آگئے ہیں۔ نبیل آفریدی نے چائنہ ونڈو کا پاک چین دوستی کا قابل زکر مرکز قرار دیا۔
