کمشنر مردان ڈویژن جاوید مروت نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور مثالی ہے۔ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو خاندان کی طرح سمجھتے ہیں، اور یہ اہلِ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ برادر ہمسایہ ملک چین، پاکستان کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سی پیک جیسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس مردان میں منعقدہ پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ اور اسپرنگ فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام چائنا ونڈو پشاور کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
تقریب میں ڈی آئی جی مردان ریجن رب نواز خان، ڈپٹی کمشنر مردان، اعلیٰ سول و سرکاری حکام، سینیر صحافی اور چائنہ ونڈو کے منتظم امجد عزیز ملک مقامی معزز شخصیات، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر مردان نے کیک بھی کاٹا۔
خطاب کرتے ہوئے کمشنر جاوید مروت نے کہا کہ رواں سال پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط یہ دوستی سمندروں سے گہری اور پہاڑوں سے بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار دوستی کی ڈائمنڈ جوبلی نے دونوں ممالک کو ’’آئرن برادرز‘‘ بنا دیا ہے، اور یہ رشتہ مستقبل میں بھی قائم و دائم رہے گا۔
ڈی آئی جی مردان ریجن رب نواز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں اور سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس چین کے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور پاک چین دوستی کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔
کمشنر مردان نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان میں سی پیک جیسے عظیم منصوبے کا آغاز قابلِ تحسین ہے، جس کے تحت ماضی میں 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، جبکہ انہیں یقین ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مزید 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
انہوں نے اہلِ چین کو پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور جشنِ بہاراں کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرنے والے دیگر مقررین نے بھی پاک چین دوستی کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کو سراہا، جبکہ ڈپٹی کمشنر مردان کی شرکت کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ اہلِ مردان کی جانب سے بھی چین کے عوام کو مبارکباد اور خیرسگالی کا پیغام دیا گی
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Previous Articleبلٹ پروف گاڑیاں
Related Posts
اہم روابط
