اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں خواتین کے لیے چین۔پاکستان یوتھ ’ون ہارٹ اسفیئر‘ انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔جس کے ساتھ ہی چین اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر تعاون کے ایک نئے باب کا آغازہوگیا ، افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے شرکت کیاور خواتین کو بااختیار بنانے اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
یہ مرکز وسیع تر چین۔پاکستان یوتھ ون ہارٹ اسفیئر فریم ورک کے تحت ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد عملی اور کمیونٹی کی سطح پر منصوبوں کے ذریعے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، مہارتوں کے فروغ اور پائیدار دوستی کو فروغ دینا ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانا، دوستی کو فروغ دینا کے بنیادی اصول کے تحت قائم کیا گیا یہ مرکز پاکستانی خواتین کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ٹیلرنگ، کمپیوٹر لٹریسی اور پکوان سازی جیسے زیادہ طلب والے شعبوں میں منظم اور عملی تربیت کے ذریعے شرکاء کو ایسی مہارتیں دی جائیں گی جو ان کے روزگار کے مواقع اور کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی۔
مرکز کے پہلے تربیتی مرحلے کے لیے 20 خواتین پر مشتمل ابتدائی بیچ پہلے ہی داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ تربیتی ماڈیولز کو عملی اور قابلِ توسیع بنیادوں پر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ مقامی معاشی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
آئندہ مرحلے میں مرکز اپنے نصاب کو مزید بہتر بنانے اور مقامی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو وسعت دے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے اور چین۔پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔
