چین کے آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق، 20 فروری کی سہ پہر تین بجکر سات منٹ تک 2026 میں ریلیز ہونے والی فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (بشمول پری سیلز) چھ ارب یوآن سے تجاوز کر چکی ہے۔ تاحال اس سال اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (بشمول پری سیلز) 3.4 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں فلمیں پیگاسس تھری، سکئیر آوٹ اور بونی بئیرز : دی ہیڈن پروٹیکٹر تاحال باکس آفس میں ٹاپ تین پوزیشنز پر ہیں۔ 2026 کے اسپرنگ فیسٹیول کا فلمی سیزن باضابطہ طور پر 15 فروری کو شروع ہوا اور یہ 23 فروری تک جاری رہے گا۔ اسپرنگ فیسٹیول فلم مارکیٹ میں متعدد نئی فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں اسپائی تھرلرز، ایکشن، کامیڈی اور اینیمیشن فلمیں شامل ہیں۔
