16 مارچ کو چین کے قومی ادارہ شماریات کے ترجمان نے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیراہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی اشیاء کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 77 کھرب 32 ارب 10 کروڑ یوآن رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں برآمدات کی کل مالیت 19.2 اضافے کے ساتھ 46 کھرب 17 ارب 80 کروڑ یوآن رہی جبکہ درآمدات کی کل مالیت 31 کھرب 14 ارب 30 کروڑ یوآن رہی،جس میں 17.1 فیصد اضافہ ہے۔ عام تجارت کی درآمدات اور برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمد ات میں 20.0 فیصد اضافہ ہوا۔ نجی کاروباری اداروں کی درآمدات و برآمدات میں 22.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ الیکٹرو مکینیکل مصنوعات کی برآمدات 24.3 فیصد بڑھی ہیں۔
