مارچ کو بیجنگ میں پانچ روزہ چونگ گوان چھون فورم 2026 کا سالانہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا ۔ فورم میں فورم کے مرکزی موضوع "سائنسی و تکنیکی جدت اور صنعتی جدت کا گہرا انضمام” کے گرد 115 سرگرمیوں پر مشتمل پانچ بڑے سیشنز منعقد ہوئے، جن میں فورم کی میٹنگز ، نتائج کا اجرا، ٹیکنالوجی کی تجارت، جدید ٹیکنالوجی کے مقابلے اور معاون سرگرمیاں شامل تھیں۔
اختتام کے روز منعقدہ اہم نتائج کی خصوصی بریفنگ میں کل 21 جدید سائنسی و تکنیکی نتائج عوام کے سامنے پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ، اختتام کے روز "اسمارٹ نیٹ ورک سے منسلک نئی توانائی والی گاڑیوں کے لیے تجارتی انشورنس کی ترقی اور اطلاق کا آغاز” جیسی پالیسیاں یا رپورٹس بھی جاری کی گئیں۔اس کے علاوہ اہم نتائج اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
