صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونےکاامکان،آئی ایم ایف نےگیس لیوی میں کمی کی اجازت دیدی، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کےمطابق آئی ایم ایف نےگیس لیوی کا نیا فارمولا منظورکرلیا،وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک کی درخواست پر فارمولا تبدیل کیا گیا،ٹیرف اب اوسط بنیادپرمقررکیا جائےگا،پہلےلیوی کو پیک آورز سےمنسلک کیاگیاتھا،لیوی میں کمی سےنیشنل گرڈ سےبجلی کی طلب کم نہ ہونےکی شرط عائد کر دی گئی۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کےمطابق بجلی کی طلب کم ہوئی تولیوی دوبارہ بڑھ سکتی ہے،گیس لیوی کا مقصدصنعتوں کوگرڈپرلاناہےمہنگی بجلی کےباعث صنعتوں کومشکلات کاسامنا ہے،اس وقت کیپٹو پاور پلانٹس پر 1343 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد ہے۔
خیال رہےکہ حکومت نےرواں مالی سال اس لیوی سے105 ارب آمدن کاہدف مقررکررکھا ہے،اگست 2025 کے لیےلیوی کی شرح 690 روپےفی ایم ایم بی ٹی یومقررتھی،اپریل کیلئےشرح 570، مئی کیلئے550 اورجون کیلئے 402 روپے مقرر تھی۔
