ایران کی نئی تجاویز، وال اسٹریٹ جرنل تفصیلات سامنے لے آیا۔
ایران نے نئی تجاویز میں امریکا کو حملےروکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلےآبنائےہرمز کھولنےکی پیشکش کی ہے،ایران نے کہا کہ جوہری پروگرام پربات چیت بعد میں، پہلے پابندیوں میں نرمی چاہتےہیں، امریکا نئی پیشکش پر کھلے ذہن کےساتھ آئےتو اسی ہفتےمذاکرات کیلئےتیارہیں
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا،جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دیں ہیں۔
عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے،مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ 24 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
عباس عراقچی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان گئے اور قیادت سے ملاقاتیں کیں، اس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ روس کے دورے پر گئے ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر سے بھی ملاقات کی ۔ ۔
24 اپریل کو ایرانی وفد کے پاکستان سے جانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی امریکی وفد کے دورے کی منسوخی کا اعلان کیا اور کہا کہ جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ فون پر ہو سکتے ہیں ۔
