خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت اور خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق ہائی کورٹ میں کامیابی صرف ایک قانونی فتح نہیں بلکہ ایک مضبوط، باصلاحیت اور وژنری ٹیم کی انتھک محنت کا ثبوت ہے۔ موجودہ قیادت اور پروفیشنل ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی، مؤثر حکمتِ عملی اور عوامی خدمت کے جذبے سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر نیت خدمت کی ہو تو ہر میدان میں کامیابی قدم چومتی ہے۔
اس اہم کامیابی میں مینیجنگ ڈائریکر خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر خضر حیات کی مؤثر قیادت اور وژن قابلِ ستائش ہے، جبکہ قانونی ٹیم میں حبیب انور اور بیرسٹر سبکتگین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بھرپور کاوشوں نے بھی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ کامیابی نہ صرف صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو مزید تقویت دے گی بلکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی راہ بھی ہموار کرے گی۔ آج خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن ہر محاذ پر کامیابی کی نئی مثال قائم کر رہی ہے، اور یہ اس ادارے کی بہترین ٹیم ورک، عزم اور وژن کا واضح ثبوت ہے۔ 👏🇵🇰
صوبائی وزیرِ صحت، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا اور موجودہ حکومت کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی توجہ کے باعث، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن ترقی کی نئی بنیادیں رکھ رہا ہے۔
جیسے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ موجودہ حکومت نے محکمہ صحت کے ذریعے عوام تک معیاری طبی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے، اور اسی وژن کے تحت خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن صحت کے شعبے میں اصلاحات، شفافیت، بہتر حکمتِ عملی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو کامیابی سے آگے بڑھا رہا ہے۔
یہ تمام اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ادارہ ایک روشن، مضبوط اور عوام دوست نظامِ صحت کی جانب تیزی سے گامز
