ایرانی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اپنے بیان میں کہا ایرانی مذاکراتکاروں نے مکمل اختیارات کے ساتھ امریکا کے ساتھ مذاکرات کئے،ایران کے خلاف جنگ سے امریکا بدنام اور اسرائیل زوال پذیر ہوا
ایرانی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی ثابت قدمی دشمنوں کیلئے خوف کا باعث بنی،شدید دباؤ کے باوجود مزاحمتی محاذ کے ایک بھی گروپ نے میدان نہیں چھوڑا۔
سربراہ ایرانی قدس فورس نےمزیدکہا حزب اللہ کو کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا،باب المندب اہم اسٹریٹجک کارڈ ہے،امریکا کا ایک جہاز بھی باب المندب سے گزرنے کی جرات نہ کرسکا۔
