پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی مرتبہ ایک چینی سرمایہ کار کمپنی کو لسٹ کیا گیا ہے، جو چین–پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعاون کو صنعتی سرمایہ کاری سے آگے بڑھاکر "صنعت اور سرمایہ کاری کی دوہری قوت ” کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کی علامت ہے۔
پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں چینی پس منظر رکھنے والی پہلی کمپنی کی اس لسٹنگ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے۔ کمپنی نے انیشیل پبلک آفرنگ (IPO) کے ذریعے تقریباً 28 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی، جبکہ اس کے حصص کے لیے 16.7 گنا زائد درخواستیں موصول ہوئیں اور محض 5 سیکنڈز میں سبسکرپشن مکمل ہوگئی، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں سب سے زیادہ رقم اور تیز ترین سبسکرپشن کا ریکارڈ ہے۔
اطلاعات کے مطابق ، لسٹ ہونے والی کمپنی، پاکستان میں فل اسٹیل ریڈیل ٹائر کی سب سے بڑی مینوفیکچرنگ کمپنی ہے۔
