چین میں پارٹی بلڈنگ سے متعلق قومی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں کہا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد ،صدر شی جن پھنگ کی سربراہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی مارکسی جماعت کی تعمیر کے حوالے سے تصورات، نظریات اور حکمتِ عملیوں کا ایک جامع سلسلہ پیش کیا، جس نے بعد ازاں "شی جن پھنگ کی پارٹی تعمیرات سے متعلق فکر ” کی صورت اختیار کر لی۔
کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ "شی جن پھنگ کی پارٹی تعمیرات سے متعلق فکر” نئے عہد میں پارٹی بلنڈنگ کا بنیادی رہنما اصول ہے ۔یہ شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کا اہم حصہ ہے،اور مارکسی پارٹی تعمیرات کے نظریے کی ترقی میں ایک اہم نظریاتی پیش رفت ہے،جو پارٹی اور ملک کی مضبوطی کے لیے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔
