ٹاروبا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔
ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالیے اور پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 155 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے تھے۔
دوسری اننگزمیں ٹَیگینرائن چندرپال 35 اور جسٹن گریوز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ شائی ہوپ 10 رنز بنا سکے،کھیل کے اختتام پر شمار جوزف 22 اور کیمارو روچ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
