ترکیہ کے صدر طیب ایردوان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک ایوانِ صدر کے مطابق صدر ایردوان نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
گفتگو کے دوران غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، صدر اردوان نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کی کامیابی کے لیے اسرائیل کو طے شدہ روڈ میپ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ غزہ کی صورتحال اور وہاں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
