امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ انہیں یقین ہے موجودہ جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی اور ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ وہ خود بھی ایران کےساتھ جاری مذاکرات میں شامل ہیں اور معاملات درست سمت میں جارہےہیں،آبنائےہرمز اس وقت کھلی ہے اور امریکا کے کنٹرول میں ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا نےاپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاہےکہ امریکا،اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کےلیےسفارتی کوششیں تعطل کاشکارہیں،جبکہ ایرانی حکام نےملک بھر،خصوصاً تہران میں داخلی سیکیورٹی مزیدسخت کردی ہے۔
