امریکا نے کم لاگت والے کروز میزائلوں کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے نئی دفاعی کمپنیوں سے مذاکرات شروع کر دیے۔
امریکی محکمہ جنگ کے مطابق فوجی ذخائر کو تیزی سے بحال کرنے اور میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے طویل مدتی معاہدوں پر توجہ دی جا رہی ہے،حالیہ اقدامات میں ٹام ہاک کروز میزائل کی پیداوار بڑھانے کے لیے ریتھیون کے ساتھ 22.9 ارب ڈالر کا سات سالہ معاہدہ بھی شامل ہے، جس کے تحت سالانہ پیداوار ایک ہزار سے زائد میزائل تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ فوجی صلاحیتوں میں اضافے اور ہتھیاروں کے ذخائر کو دوبارہ بھرنے کے لیے بڑے پیمانے پرفنڈنگ درکار ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے آئندہ دفاعی اخراجات کے لیے ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کی درخواست بھی پیش کی ہے۔
