بھارتی ریاست اترپردیش میں پٹاخوں کی فیکٹری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں،دھماکے سے 18 افراد زخمی ہوئے ہیں،حادثے کے باعث کئی گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں،جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
