ایران نے امریکی کے تازہ حملوں کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ایران وحشیانہ جرائم کا بھرپور جواب دے گا،جرائم پر خاموشی اختیار کرنے والی حکومتیں غیرجانب دار نہیں، بربریت کو جواز فراہم کرنا جرم کو معمول بنانے کے مترادف ہے،غیرقانونی حملوں کو سیاسی مفاد کے لیے جائز نہیں کیا جانا چاہیے،جرائم کی مذمت اور انہیں معمول بنانے کے درمیان فرق ختم ہورہا ہے۔
امریکی فورسز نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کےخلاف حملوں کی ایک لہرمکمل کی، جس میں فضائی دفاعی مراکز،ریڈارسسٹمز،بحری اثاثے،بارودی سرنگیں بچھانےکی صلاحیت اور مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا،حملوں کے جواب میں ایران نے بھی اردن میں 13 بیلسٹک میزائل داغ دیے۔
ایران کے علاقے ‘سیرک’ کے قریب شادی کی تقریب پر بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید،50 سے زائد زخمی ہوئے،قشم جزیرے اور بندر عباس سمیت مختلف شہروں دھماکے ہوئے،قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے۔
